مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک دوسرے پر انڈے مارنے کا ممکنہ منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کے گیٹ پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے دو ارکان سے 13 درجن انڈے برآمد کرلئے گئے، مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی افضل کھوکھر سے 3درجن جبکہ تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹرافضل ڈھانڈلہ سے10درجن انڈے برآمد ہوئے۔پولیس نے انڈے دونوں ارکان اسمبلی کی گاڑیوں سے برآمد کئے۔واضح رہے کہ ارکان اسمبلی نے ایوان میں مخالفین پر انڈے برسانے کی منصوبہ سازی کر رکھی تھی ، جسے پولیس نے ناکام بنادیا ۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک دوسرے پر انڈے مارنے کا ممکنہ منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔
News ID 1886357
آپ کا تبصرہ